ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گرفتاری کے خوف سے رکن اسمبلی جے این گنیش روپوش

گرفتاری کے خوف سے رکن اسمبلی جے این گنیش روپوش

Wed, 23 Jan 2019 12:49:26    S.O. News Service

بنگلورو23جنوری (ایس او نیوز) بڈدی کے ایگل ٹن ریسارٹ میں ہوسپیٹ کے رکن اسمبلی آنند سنگھ پر حملہ کرنے والے رکن اسمبلی جے این ۔ گنیش کے خلاف بڑدی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر داخل کرنے کی خبر کے بعد سے گنیش لاپتہ ہیں ۔ گرفتاری کے ڈر سے گنیش کے لاپتہ ہوجانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔شہر کے شیشادری پورم میں واقع اپولو اسپتال میں زیر علاج رکن اسمبلی آنند سنگھ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد بڑدی پولیس نے رکن اسمبلی گنیش کے خلاف کوشش قتل کامعاملہ درج کیا ہے۔ آنند سنگھ نے اپنی شکایت میں بتایاہے کہ گنیش نے ان پر حملہ کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش کی تھی اور گن مین کے ہاتھ کو دانت سے کتر دیا تھا ۔گنیش کی اس نازیبا حرکت کے بعد اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے کرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دنیش گنڈو راؤ نے گنیش کو پارٹی سے معطل کردیا تھا ۔ اس اقدام سے گنیش اب کافی مشکل میں پڑ گئے ہیں ۔ ایک طرف گرفتاری کا خوف دوسری طرف عوامی تنقید ،ان سب سے دور رہنے کی غرض سے وہ روپوش بتائے جارہے ہیں۔ موبائل سے بھی وہ کسی کے رابطہ میں نہیں آرہے ہیں۔ گرفتاری کے ڈر سے گنیش نے قبل از وقت ضمانت حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ضمانت ملنے تک گنیش پولیس کے ہاتھ لگنے والے نہیں ہیں۔ گنیش کی تلاش کیلئے رام نگرم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( ڈی وائی ایس پی ) پروشوتم اور بڑڈی کے انسپکٹر ہریش کی نگرانی میں تین ٹیموں کے تشکیل دےئے جانے کی اطلاع ہے ۔


Share: